ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاری بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا منسوخ

بھاری بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا منسوخ

Mon, 08 Aug 2016 00:05:29  SO Admin   S.O. News Service

جموں 7 /اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) جموں میں بھاری بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد آج امرناتھ یاترا روک دی گئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موسلادھار بارش اور جموں - سری نگر نیشنل ہائی وے پر کئی جگہوں پر زمین کھسکنے کی وجہ سے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاترا روک دی گئی ہے۔ صبح ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی تھی، اس لیے امرناتھ جانے والے یاتریوں کو کشمیر وادی میں واقع دو بیس کیمپوں کی طرف نہیں جانے دیا گیا۔افسر نے بتایا کہ پولیس اور شری امرناتھ شرائن بورڈ(ایس اے ایس بی) کے افسر ان حالات پر نظر رکھ رہے ہیں اور اگر موسم میں بہتری ہوئی تو یاترا کو بحال کرنے کے بابت کل فیصلہ کیا جائے گا۔


Share: